نوٹ بندی کے بعد ملک میں ڈیجیٹل ٹرانزیکشن کو فروغ دینے کے لئے حکومت نے
آج کئی اعلانات کئے جن کے تحت 31 دسمبر تک تمام ڈیبٹ کارڈ ٹرانزیکشن پر
سروس چارج ختم کیا جانا بھی شامل ہے۔اقتصادی امور کے سیکرٹری شکتی کانتاتا داس نے آج یہاں نامہ
نگاروں سے کہا
کہ حکومت نے روپے کارڈ پر 31 دسمبر تک سوئچنگ چارج ختم کر دیا ہے۔ساتھ ہی تمام سروس فراہم کرانے والے بھی 31 دسمبر تک ڈیبٹ کارڈ ٹرانزیکشنوں
پر سوئچنگ چارج ختم کرنے پر راضی ہو گئے ہیں جس سے اب لوگوں کو ان کے
استعمال پر سروس چارج نہیں دینا ہوگا۔